6 مارچ 2015 - 13:29
شام میں جبہۃ النصرہ کے کمانڈروں کی ہلاکت

شام میں دہشتگرد گروہ جبہۃ النصرہ کے کئی کمانڈر ہلاک ہوئے ہیں جن میں بدنام زمانہ دہشتگرد کمانڈر ہمام الشامی بھی ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شامی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر شامی فوج کے فضائی حملوں میں بڑی تعداد میں دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں جن میں کئی کمانڈر منجملہ بدنام زمانہ دہشتگرد کمانڈر ہمام الشامی بھی شامل ہے- ذرائع کے مطابق شامی فوج کے اس حملے میں دہشتگرد گروہ جبہۃ النصرہ کے اٹھارہ کمانڈر ہلاک ہوئے ہیں- شامی فوج کا یہ حملہ، ادلب کے مضافات میں واقع الہبیط میں انجام پایا جس میں متعدد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے- بتایا جاتا ہے شامی فوج نے حلب میں دہشتگرد گروہوں کے ٹھکانوں پر اپنے حملے تیز کردیئے ہیں- اطلاعات کے مطابق حلب کے کئی مضافاتی علاقوں میں دہشتگردوں بھاری جانی نقصان پہنچا ہے- حلب میں دہشت گردوں کے خلاف حملوں میں شدت، شام کے انٹلیجنس ادارے کے ہیڈکوارٹر پر ہونے والے احملے کے بعد عمل میں آئی ہے- اس حملے میں سیکورٹی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی جن میں درجنوں افراد مارے گئے ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲